تمام برادریوں سے رابطہ قایم کرنا۔

I'm guessing this is a male hand (due to hair on wrist), giving a thumbs up gesture against a blue sky background. TJL سولیسٹرس شمال مشرق میں واقع ایک کامیاب قانونی دفتر ہے، جس کا مخصوص حلقئہ عمل حادثے، ذاتی چوٹ اور کوسمیٹک سرجری میں لاپرواہی کے معاملوں کو نمٹانا ہے۔

ہمیں یہ علم ہے کہ برادری میں ایسے کئی افراد ہیں جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے، اور جو ذاتی چوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کو معاوضہ ملنا چاہیے لیکن آپ اس لیے فکرمند ہیں کہ آپ کسی وکیل کو تفصیلات بیان نہیں کر سکتے تو فکر نہ کریں، TJL سولیسٹرس آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

ہمارے پاس ایسے وکیل اور ترجمان موجود ہیں جو اردو، عربی، فارسی اور پولش زبانیں جانتے ہیں، اور جو آپ کے حالات کی تفصیلات آپ سے حاصل کر آپ کو یہ بیان کر سکتے ہیں کہ آپ کے دعوی معاوضہ کو کیسے حاصل کیا جائے گا۔

ذاتی چوٹ کو بغیر تکلیف بنانا ۔

TJL سولیسٹرس کو یہ علم ہے کہ معاوضے کا مطالبہ ایک دشوار اور مشکل تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ چاہے کسی ٹریفک کے حادثے میں آپ کی پشت زخمی ہوئی ہو یا شدید جھٹکا (وہپ لیش) لگا ہو، پھسل کے گرنے سے ٹانگیں زخمی ہوئی ہوں، کام کے مقام پر پٹھوں میں مسلسل کھنچاؤ (RSI) ہوتا ہو، یا چاہے کسی حادثے اور کوسمیٹک سرجری کی لاپرواہی کی وجہ سے جرّاحت کے بعد کی تکلیف ہو ، یعنی کہ آپ کسی بھی قسم کے صورت حال سے گزرے ہوں، ہماری ٹیم آپ کے حالات کو ہمدردی سے سن کر آپ کو ماہرانہ مشورہ فراہم کر سکتی ہے۔

آپ کے لیے انفرادی قانونی ماہر اور ترجمان مقرر کیے جائیں گے جو آپ کے معاملے کا شروع سے آخر تک خیال رکھیں گے۔

ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کو قانونی الفاظ کی الجھن سے آزاد رکھیں گے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے سبھی موکلین کو مخلصانہ اور پیشہ ورانہ مشورے دیتے ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کم سے کم الجھنوں کے ساتھ آپ کے لیے زیادہ سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کی گارنٹی لیتے ہیں۔ اور یاد رکھیں، اگر آپ کے ذہن میں اپنے معاوضے سے متعلق کوئی بھی سوالات ہوں تو ہمارے ماہرین ہفتے کے ساتوں دن روزانہ 24 گھنٹے آپ کے لیے حاضر ہیں – تو براہ کرم ابھی فون لگائیں۔ ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

آپ کا ایک پیسا بھی خرچ نہیں ہوگا

TJL سولیسٹرس ہار یا جیت، بغیر فیس کے اصول پر عمل کرتا ہے، جس کے معنی ہیں کہ چاہے جو بھی نتیجہ سامنے آئے آپ کی جیب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اگر آپ اپنا دعوی جیت جاتے ہیں تو آپ کو معاوضے کا 100 فی صد حاصل ہوگا اور ہم اپنی قانونی فیس دوسرے فریق سے لیں گے۔

اگر آپ اپنا دعوی ہار بھی جاتے ہیں تو بھی آپ ہمیں ایک پیسا بھی نہیں دیں گے۔٭

٭ براہ کرم ہماری شرائط کا جائزہ لینے کے لیے ہیاں کلک کریں۔

نتائج جو بذات خود ظاہر ہیں۔

گزشتہ سات سالوں سے TJL سولیسٹرس نے 7،000 سے بھی زیادہ افراد کو تقریبا 20ملین پاؤنڈ کے معاوضے دلوائیں ہیں۔

ہم 95 فی صد معاملات میں کامیاب رہے ہیں اور ہمارے تقریبا سبھی موکلین کو ان کے دعوی کی شروعات کے بعد نو مہینوں کے اندر ان کا معاوضہ حاصل ہو گیا ہے۔

۔ ۔ ۔ آپ کی تمام جدّ و جہد اور کامیابی کے لیے شکریہ۔ میرے جیسے حالات میں پھنسے میرے دوست احباب یا خاندان والوں سے آپ کی کمپنی کی سفارش کرنے میں مجھے کوئی تردد نہیں ہوگا۔

انیڈریو، واروکشائر

دعوی معاوضہ سے متعلق مزید معلومات یا مشورے کے لیے 0800 634 0281 پر مفت فون کریں